













قم المقدسہ میں مقیم پاکستانی طلبہ نے امریکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی فلم پر احتجاج کے سلسلے میں قم المقدسہ کی مسجد اعظم میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پاکستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن علامل سید ساجد علی نقوی ـ جو شورائے عالی کے اجلاس کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں ـ نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔













